آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

آئیسکو نے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس، نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع وغیرہ، بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):آئیسکو نے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس، نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع وغیرہ، بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق بروزجمعرات 8 اکتوبر 2026 ء کو صبح 08:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل، ملت آباد، ڈھوک چوہدریاں ، پشاور روڑ، عسکری -11، کوب لین فیڈرز اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔

شٹ ڈائون کا خالصتاََ مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہے ۔ صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk / آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ٹویٹر / Xاکائو نٹ(IESCO Official Pk)پر بھی اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں۔