وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب تجربہ قومی دفاع اور ملکی دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے ’’فتح 4 ‘‘کے کامیاب تجربے پر پاکستانی سائنسدانوں اورانجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم اور قومی خود انحصاری کی جانب نمایاں پیشرفت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر پوری قوم کو فخر ہے اور کامیاب میزائل تجربہ ملکی دفاعی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کا مظہر ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔









