احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جدید دفاعی نظام کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز مبارکباد اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 جدید ترین …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جدید دفاعی نظام کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز مبارکباد اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 جدید ترین ایویونکس اور نیوی گیشنل نظام سے لیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتح 4 کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی عکاسی کرتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ قومی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔