پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (بدھ) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (بدھ) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔