ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کارروائی، جعلی مصنوعات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اکرام اللہ کے نام سے ہوئی ہے،جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم بغیر اجازت رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔








