وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی تعریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں،وطن عزیز کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

مزید خبریں