ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آئی ٹی بی برلن 2027‘‘ میں شرکت کے لئے 23 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
آئی ٹی بی برلن 2027 میں شرکت کے لئے درخواستیں 23 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آئی ٹی بی برلن 2027‘‘ میں شرکت کے لئے 23 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش برلن میں 16 تا 18 مارچ جاری رہے گی جس میں ٹوور آپریٹرز ،ٹریول ایجنٹس،ایئر لائنز اور اسی شعبے سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








