پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون و دیگر امور بارے تبالہ خیال کیا

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری سے پولینڈ کی کونسل آف منسٹرز کے سربراہ و وزیر ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ سکیورٹی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور منظم جرائم کی روک تھام بارے تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری سے پولینڈ کی کونسل آف منسٹرز کے سربراہ و وزیر ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ سکیورٹی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور منظم جرائم کی روک تھام بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق رائے ہواکہ دونوں ممالک کے درمیان میوچل لیگل اسسٹنس سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی،وزیر مملکت طلال چوہدری کی سربراہی میں وزارت داخلہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد پولینڈ کا دورہ کرے گا۔ محسن نقوی نے آگاہ کیا کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان سے یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے غیر قانونی راستوں کی روک تھام کے لیے پاکستانیوں کے لیے روزگار اور قانونی امیگریشن کے مواقع بڑھانے اور آفیشل پاسپورٹس پر ویزہ فری سہولت پر غور کیا۔ پولش وزیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی بھرپور تائید کی جبکہ محسن نقوی نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں پولینڈ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

مزید خبریں