ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی اور مقدمات میرٹ پر نمٹانے کی ہدایت

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت زوم کے ذریعے اہم اجلاس ہوا جس میں تمام سرکلز کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت زوم کے ذریعے اہم اجلاس ہوا جس میں تمام سرکلز کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تمام سرکلز کی مجموعی کارکردگی، سائبر کرائم سے متعلق جاری انکوائریز ، کیسز کی موجودہ صورتحال، سائبر جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر بغیر کسی تاخیر کے فوری ایکشن لیا جائے، جبکہ سائبر فراڈ اور آن لائن ہراسانی کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر اور سخت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ زیر التوا تفتیشی مقدمات کو قانون اور میرٹ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں