وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاست و عوام فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔