نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےکمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےکمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سیّد عامر رضا نشان امتیاز(ملٹری )نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جنرل سیّد عامر رضا کو ترقی اور کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےکمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سیّد عامر رضا نشان امتیاز(ملٹری )نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جنرل سیّد عامر رضا کو ترقی اور کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے ادارہ جاتی سطح پر قریبی روابط اور باہمی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔\932

 

مزید خبریں