قمبر شہدادکوٹ ،مسلح افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا

ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ قبو سعید خان کی حدود گاؤں غلام شاہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا

لاڑکانہ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ قبو سعید خان کی حدود گاؤں غلام شاہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا ۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج شیراز نظیر نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ حسن سردار احمد خان نیازی سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، جبکہ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔پولیس کے مطابق گاؤں غلام شاہ میں مسلح افراد نے 28 سالہ ندیم کھوسو اور اس کی اہلیہ نغمہ کھوسو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ شیراز نظیر نے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ذمہ داران کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ملزمان کی گرفتاری میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔

مزید خبریں