ضلع خیبر کے تھانہ میلوارڈ کی پولیس نے 60 لاکھ روپے چوری کا سراغ لگا کر 2 ملزمان گرفتار کرکے چوری کی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا
خیبر، پولیس نے 60 لاکھ روپے چوری کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ضلع خیبر کے تھانہ میلوارڈ کی پولیس نے 60 لاکھ روپے چوری کا سراغ لگا کر 2 ملزمان گرفتار کرکے چوری کی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ بدھ کو ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق تھانہ میلوارڈ کی حدود گڈملنگ ایریا میں 10 ستمبر 2026 کو ذیشان سکنہ گڈملنگ کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے 60 لاکھ روپے چوری کیے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او میلوارڈ مغریب آفریدی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم ایڈشنل ایس ایچ اوز لعل کلام سلیم خان چوکی انچارج یوسف خان کی سربراہی میں تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں اور واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔میلورڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران مصطفیٰ اور عمر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او خیبر وقار احمد نے کہا کہ 60 لاکھ روپے کی چوری کے اہم مقدمے میں میلوارڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی خطوط پر پیشہ ورانہ تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور املاک کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔








