وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

وفاقی وزیرمواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے بہادر محافظ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا رہے ہیں،شمالی وزیرستان میں 13 دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتاہوں۔

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے بہادر محافظ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا رہے ہیں،شمالی وزیرستان میں 13 دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتاہوں۔

بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 5 دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے پر قوم کو اپنی فورسز پر فخر ہے،وطن کے بہادر محافظ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا رہے ہیں،پاکستان کے امن کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل فخر ہیں،کوہاٹ پولیس چوکی پر حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خلاف عزم مزید مضبوط ہے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کے امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے۔