صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق صدر سردار مسعود خان و دیگر کی ملاقاتیں، منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی

صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق صدر سردار مسعود خان و دیگر کی ملاقاتیں، منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی

مظفر آباد۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق صدر آزاد سردار مسعود خان نے ملاقات کی۔ سردار مسعود خان نے ڈاکٹر محمد نجیب خان کو صدر ریاست کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل و سابق سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے ملاقات کی۔ انہوں نے صدر ریاست کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ علی ذوالقرنین نے بھی ملاقات کی ۔انہوں نے صدر ریاست کو گلدستہ پیش کیا اورمنصب سنھبالنے پر مبارکباد دی۔ صدرریاست سے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر خطاب نے بھی ملاقات کی اورمنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید خبریں