وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے دو کامیاب آپریشنز پر پاک بحریہ کو خراج تحسین، افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے دو کامیاب آپریشنز پر پاک بحریہ کو خراج تحسین، افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے بحیرہ عرب کے کھلے سمندر میں انسداد منشیات کی دو بڑی اور کامیاب کارروائیوں پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں حصہ لینے والے پاک بحریہ کے اہلکاروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کی بین الاقوامی سمگلنگ کے سدباب کے لیے پاکستان نیوی کے بروقت اور موثر اقدامات لائق ستائش ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ علاقائی بحری سلامتی، کھلے سمندر میں امن و امان کے قیام اور سمندری راستوں سے ہونے والی ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل رشک اور لائق فخر ہے جس پر پوری قوم اپنی بحری افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔








