صدرِ آصف علی زرداری کا بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
صدرِ آصف علی زرداری کا بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پی این ایس یرموک کی جانب سے دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیوں پر پاک بحریہ اور اس کے افسران و جوانوں کو مبارکباد دی۔
صدر مملکت نے پاک بحریہ کی مسلسل نگرانی، مستعدی اور سمندر میں غیر قانونی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عزم کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور علاقائی بحری سلامتی کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔








