وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی انسدادِ منشیات کی دو کامیاب کارروائیوں پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی انسدادِ منشیات کی دو کامیاب کارروائیوں پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی انسدادِ منشیات کی دو کامیاب کارروائیوں پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بحیرہ عرب میں تقریباً 96 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرنے پر وزیراعظم کی جانب سے پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی کی بروقت اور کامیاب کارروائیاں سمندری حدود میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدام ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی بحری سلامتی اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک بحریہ کا کردار قابلِ فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی کی کامیاب کارروائیاں علاقائی بحری سلامتی کے تحفظ اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

مزید خبریں