صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے 17رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چین کے بڑے سرمایہ کار گروپوں کے اعلی حکام شامل تھے۔ وفد کی قیادت ذونجیان ٹریڈنگ کمپنی چائنا کے صدرچن کیانگ جیانگ کر رہے تھے۔ پیسک ہائوس ڈیوس روڈ پر ہونے والی ملاقات میں چین کی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوئی۔چین کی …
صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے چائنیز بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے 17رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چین کے بڑے سرمایہ کار گروپوں کے اعلی حکام شامل تھے۔ وفد کی قیادت ذونجیان ٹریڈنگ کمپنی چائنا کے صدرچن کیانگ جیانگ کر رہے تھے۔ پیسک ہائوس ڈیوس روڈ پر ہونے والی ملاقات میں چین کی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوئی۔چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔چین کی کمپنیوں نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیرنے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاروں کو حاصل مراعات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے چین کے متعدد دوروں کے نتیجے میں پنجاب میں ہونے والی چائنیز کمپنیوں کی سرمایہ کاری بارے بھی بتایا۔ چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین کی وی وو موبائل فون کمپنی کی فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں موبائل فون اور چپ فریم کی مینوفیکچرنگ کا کارخانہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ پنجاب میں ٹو اور تھری ویلر الیکٹرک گاڑیوں کے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے کارخانے پیدا وار دے رہے ہیں جبکہ لیتھیئم بیٹریوں کی مینوفیکچرنگ بھی یہاں شروع ہونے جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور بہترین وقت موجود ہے۔ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن چکا اور 200 ایکڑ رقبے پر فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جارہی ہے۔ یہاں مختلف بنکوں کی برانچیں اور عالمی معیار کا ہوٹل بھی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ فیصل آباد کے سپیشل اکنامک زون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین سہولیات سے آراستہ کمیونٹی سینٹر بن رہا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے صنعتی مراکز کے حوالے سے نئی پالیسی کی بھی منظوری دی ہے۔اس پالیسی کے تحت صنعتی یونٹ لگانے کیلئے پلاٹ 30سے 50سال کی لیز یا رینٹ پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔صنعتی یونٹ لگانے کی غرض سے پلاٹ کے حصول کیلئے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔








