بینک دولت پاکستان نے 2025 ء کے لیے پاکستان مالی شمولیت انڈیکس (پی-ایف آئی آئی) کے نتائج بدھ کو جاری کر دیئے۔ یہ اشاریہ جو ملک میں مالی شمولیت کو جانچنے کا ایک جامع پیمانہ ہے، 59.5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2024 ء میں یہ 58.1 تھا۔
سٹیٹ بینک نے مالی شمولیت انڈیکس کے نتائج برائے 2025ء جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے 2025 ء کے لیے پاکستان مالی شمولیت انڈیکس (پی-ایف آئی آئی) کے نتائج بدھ کو جاری کر دیئے۔ یہ اشاریہ جو ملک میں مالی شمولیت کو جانچنے کا ایک جامع پیمانہ ہے، 59.5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2024 ء میں یہ 58.1 تھا۔
اشاریہ کی مثبت نمو زیادہ تر ذیلی اشاریہ ’’استعمال‘‘ میں خاطر خواہ اضافے کا نتیجہ ہے جس کے بعد ذیلی اشاریوں ’’رسائی‘‘ اور ’’معیار‘‘ میں بہتری دیکھی گئی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی2024ء تا 2028ء کے تحت ڈیجیٹل اقدامات کامیاب طریقے سے نافذ کیے گئے۔
اس کامیابی میں قابل ذکر عوامل ’’راست‘‘ مرچنٹ آن بورڈنگ اور پیمنٹ ایکو سسٹم، ڈیجیٹل بینکوں کی آمد اور اکائونٹ کھولنے کی مہمات ہیں۔ یہ پیش رفت صارف کی تربیت اور مالی خواندگی کے ذریعے مزید مستحکم ہوئی۔








