نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلاروس کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، چیلنجز سے نمٹنے، علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلاروس کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، چیلنجز سے نمٹنے، علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیلنجز سے نمٹنے، علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔بدھ کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلاروس کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے پاکستان اور بیلاروس کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے چیلنجز سے نمٹنے، علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔









