چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے تقریر کا دنیا بھر میں تذکرہ ہو رہا ہے، پاکستان کے لئے مواقع کی نئی کھڑکی کھلی ہے، مواقع کی یہ نئی کھڑکی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے کھلی ہے۔بدھ کو قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ چینج میکرز کانفرنس اینڈ ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا …
نوجوان پاکستان میں تبدیلی کے اصل محرک ہیں، پاکستان کے عالمی ثالثی کردار کو دنیا نے سراہا ہے ، رانا مشہود احمد خاں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے تقریر کا دنیا بھر میں تذکرہ ہو رہا ہے، پاکستان کے لئے مواقع کی نئی کھڑکی کھلی ہے، مواقع کی یہ نئی کھڑکی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے کھلی ہے۔بدھ کو قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ چینج میکرز کانفرنس اینڈ ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ نوجوان پاکستان میں تبدیلی کے اصل محرک ہیں، پاکستان کے عالمی ثالثی کردار کو دنیا نے سراہا ہے کیونکہ پاکستان نے عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رانا مشہور احمد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا ہے،پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں بھی ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور بھارتی حملے کے جواب میں صرف مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی بڑھانے کے بجائے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا اور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیت استعمال کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل نے ٹیکنالوجی میں دنیا کو اپنی صلاحیت منوا دی ہے، وزیراعظم کا ڈیجیٹل یوتھ ہب پاکستان کا پہلا قومی ڈیجیٹل یوتھ پلیٹ فارم ہے، تمام جامعات ایچ ای سی اور متعلقہ اداروں کو ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 9 لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں،ڈیجیٹل یوتھ ہب پر نوجوانوں کو تعلیم اور قابلیت کے مطابق مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔رانا مشہود احمد نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب سے نوجوانوں کو ڈگری اور قابلیت کے مطابق ملازمت کورسز سکالرشپس اور دیگر مواقع کی معلومات ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں اور مواقع کے درمیان رابطے کا موثر ذریعہ ہے، ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں مزید نکھارنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور نوجوانوں کے لئے میں ہر وقت موجود ہوں ، نوجوان جب چاہیں مجھے مل سکتے ہیں،میں نوجوانوں کے مسائل کو حل کروں گا۔









