فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلا روس سکیورٹی کونسل کے سٹیٹ سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر ولوفویچ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلا روس سکیورٹی کونسل کے سٹیٹ سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر ولوفویچ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

راولپنڈی ۔7اکتوبر (اے پی پی):آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلا روس سکیورٹی کونسل کے سٹیٹ سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر ولوفویچ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں خطے اور دنیا کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے جمہوریہ بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مستحکم بنانے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔