سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امیر جمعیت علمائے اسلام و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی آمد …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امیر جمعیت علمائے اسلام و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی آمد اور عمرہ کی سعادت پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کے دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں جو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ان کے بھائی ہیں اور ان کے درمیان باہمی احترام، خلوص اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطہ اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب نیت درست اور مقصد پاکستان کی بہتری ہو تو اللہ تعالیٰ راستے پیدا فرماتے ہیں، گزشتہ دو تین برسوں کے دوران بھی اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے لئے بہتری کے راستے پیدا فرمائے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ملک کی بہتری اور استحکام کے لئے راستے ہموار ہوں گے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ بھی ان کی بات چیت اور مشاورت ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے لیے وہی فیصلہ فرمائے جو ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں ہوں۔








