چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی نے وزیر مملکت/وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں نے کے الیکٹرک، سروسز کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے کردار، میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بدلتے ہوئے کردار اور پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین کے الیکٹرک کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی نے وزیر مملکت/وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں نے کے الیکٹرک، سروسز کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے کردار، میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بدلتے ہوئے کردار اور پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں کرنل (ر) شوکت علی، ہیڈ آف چیئرمینز انسپکشن ٹیم کے الیکٹرک بھی شریک تھے۔ملاقات میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں پیدا ہونے والے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔








