اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعرات) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا کا جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعرات) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔








