نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ہولی سی کے سیکرٹری تعلقات برائے بین الریاستی و بین الاقوامی تنظیمات آرچ بشپ پال رچرڈ گیلاگھر کل جمعرات 8 سے 10 اکتوبر 2026 تک پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے جو پاکستان اور ہولی سی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کیا …
ہولی سی کے سیکرٹری تعلقات برائے بین الریاست و بین الاقوامی تنظیمات آرچ بشپ پال رچرڈ گیلاگھر کل پاکستان کا تین روزہ دورہ کرینگے

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ہولی سی کے سیکرٹری تعلقات برائے بین الریاستی و بین الاقوامی تنظیمات آرچ بشپ پال رچرڈ گیلاگھر کل جمعرات 8 سے 10 اکتوبر 2026 تک پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے جو پاکستان اور ہولی سی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران آرچ بشپ گیلاگھر نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بشمول بین المذاہب ہم آہنگی، مکالمہ اور امن، نیز علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ توقع ہے کہ آرچ بشپ وزیرِ اعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے۔
آرچ بشپ گیلاگھر پاکستان میں کیتھولک برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور ہولی سی کے دیرینہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور باہمی تفہیم، تعاون اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے، جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو بھی فروغ ملے گا۔








