وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و جوان دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔







