فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے بین الاقوامی تعلقات میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن، تنازعات کے حل اور بامعنی مکالمے کے فروغ میں خواتین سفارت کاروں کا کردار ناگزیر ہے۔
تنازعات کے حل اور بامعنی مکالمے کے فروغ میں خواتین سفارت کاروں کا کردار ناگزیر ہے،پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ

مزید خبریں
پیرس۔8اکتوبر (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے بین الاقوامی تعلقات میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن، تنازعات کے حل اور بامعنی مکالمے کے فروغ میں خواتین سفارت کاروں کا کردار ناگزیر ہے۔

یہ بات انہوں نے زونٹا کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ کانفرنس ”ویمن ان گلوبل ڈپلومیسی “سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس میں انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں ممتاز سفارت کاروں، ماہرینِ تعلیم، جامعات کے طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات میں خواتین کی اہمیت ،کردار اور مستقبل کے ساتھ ساتھ زیادہ متوازن عالمی طرزِ حکمرانی سے متعلق اہم امور پر بھی روشنی ڈالی گئی۔






