پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر پلوشہ خان کا مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال اظہار افسوس

پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر پلوشہ خان نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی ایک مخلص، وفادار اور بااصول سیاسی رہنما تھے۔

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر پلوشہ خان نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی ایک مخلص، وفادار اور بااصول سیاسی رہنما تھے۔جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک عظیم لیڈر کے انتقال پر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ مرحوم مخدوم پیر عارف زمان قریشی ایک مخلص، وفادار اور بااصول سیاسی رہنما تھے جن کی سیاسی و جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل اور یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔