پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ عطا مری نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ عطا مری کا مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ عطا مری نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو بیان میں شازیہ مری نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے اہلِ خانہ اور پسماندگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی وفات پر اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی ایک وفادار اور بااصول سیاسی شخصیت تھے جو تمام عمر پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلص رہے اور ہر مشکل میں قیادت کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔






