ایئر لنک کمیونیکیشن کے سالانہ منافع میں 31 فیصد اضافہ

ایئر لنک کمیونیکیشن کے سالانہ منافع میں 31 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا جون 26 ۔2025کے دوران ایئر لنک کمیونیکیشن کا منافع 6.23 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):ایئر لنک کمیونیکیشن کے سالانہ منافع میں 31 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا جون 26 ۔2025کے دوران ایئر لنک کمیونیکیشن کا منافع 6.23 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا جون 25 ۔ 2024کے لئے کمپنی کا منافع 4.75 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 25 ۔2024کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 26 ۔2025کے دوران ایئر لنک کمیونیکیشن کے منافع میں 1.48 ارب روپے یعنی 31.16 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔