سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو اپنے پیغام میں انہوں نےفتنہ الخوارج کے 4 اہم دہشتگرد کمانڈروں سمیت 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم کا اظہار ہے۔دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور جدو جہد قابلِ تحسین ہیں۔قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔