صدر مملکت آصف علی زرداری نے خانیوال سے سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خانیوال سے سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کے لیے طویل جدوجہد اور گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے موجودہ قیادت تک پارٹی سے اپنی وفاداری اور وابستگی برقرار رکھی، ان کی وفات پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی پارٹی اور جمہوری جدوجہد کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








