پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 309.99 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168,270.41 پوائنٹس پر آگیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 309.99 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168,270.41 پوائنٹس پر آگیا۔ابتدائی سیشن کے دوران مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ ان میں سے 211 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 255 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 210.59 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 9.72 ارب روپے رہی۔حجم کے لحاظ سے کے الیکٹرک کے 17.74 ملین، ویوز ہوم اپلائنسز کے 13.65 ملین اور سنرجی کو پی کے لمیٹڈ کے 10.97 ملین حصص کا لین دین ہوا۔








