زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
زرعی و کیمیکل مصنوعات کی درآمدات میں پہلے دو ماہ کے دوران 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):زرعی اور کیمیکل مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اگست 2026 کے دوران زرعی و کیمیکل مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.774 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.615 ارب ڈالر تھا۔اگست میں مذکورہ مصنوعات کی درآمدات 843 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو جولائی میں 930.98 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 748.49 ملین ڈالر رہی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران تیار شدہ کھادوں کی درآمدات پر 84 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 109.91 ملین ڈالر تھا۔ادویات کی درآمدات کا حجم 28.30 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24.50 ملین ڈالر تھا۔اسی طرح پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات پر 534 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 44 ملین ڈالر تھا۔دیگر مصنوعات کی درآمدات کا حجم 992 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 896.93 ملین ڈالر رہا تھا۔








