محکمہ لائیو سٹاک کی جدید ویٹرنری سہولیات، بکری کے ٹیومر کی کامیاب سرجری

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے مویشی پال حضرات کو جدید اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بکری کے جسم میں ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا گیا

فیصل آباد۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے مویشی پال حضرات کو جدید اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بکری کے جسم میں ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ترجمان محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر فرحین کے مطابق جدید ویٹرنری سہولیات کے باعث مویشی پال حضرات کو اپنے جانوروں کے بروقت، بہتر اور معیاری علاج کی سہولیات میسر آ رہی ہیں، جس سے مویشیوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت میں بہتری لانے میں مدد مل رہی ہے۔

 

مزید خبریں