اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کا گائوں بدوکی چیمہ میں کسان تربیتی پروگرام کا انعقاد

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے گائوں بدوکی چیمہ میں کسان تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

سیالکوٹ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے گائوں بدوکی چیمہ میں کسان تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ جمعرات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے گائوں بدوکی چیمہ میں کسان تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ، بدوکی چیمہ میں گندم کی پیداوار کے حوالے سے کسان تربیتی پروگرام میں سموگ آگاہی مہم بھی جاری ہے، گائوں میں گندم کی فصل کی بہتر پیداوار کے حوالے سے کسان تربیتی پروگرام میں کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے معیاری بیج کے انتخاب، مناسب بیج کی شرح، لائنوں میں کاشت اور متوازن کھاد کے استعمال کی اہمیت پر تفصیلی آگاہی دی ،تاکہ گندم کی بہتر اور زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ تحصیل سمبڑیال میں سموگ سے بچائو اور تدارک کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت کسانوں اور عوام کو سموگ کے مضر اثرات اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حبیب پور،کوٹ دینہ اور بھوپال والہ کا بھی دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے سموگ کنٹرول مہم کے تحت اور گندم کی زیادہ پیداوار کے حوالے سے لوگوں میں پفلٹ بھی تقسیم کیے۔