چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔جمعرات کو میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق

کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔جمعرات کو میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو میونسپل کارپوریشن سکھر کو پیپر لیس کرنے کےلئے ڈیجیٹلائزیشن، سکھر میں ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو صاف پانی کی فراہمی کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبے

سکھر کے 50 فیصد سے زائد گندے پانی کو دریائے سندھ میں اخراج سے قبل ٹریٹمنٹ اور اگلے مرحلے میں 100 فیصد گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کے ہدف سمیت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ہیڈکوارٹرز منیلا میں منعقد ہونے والے کلائمیٹ ایڈاپٹیشن انویسٹمنٹ پلاننگ فورم میں سکھر اور سندھ کے لئے پیش کئے گئے موسمیاتی موافقت اور شہری ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔