بلاول بھٹو زرداری سے سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ اعجاز جاکھرانی کی ملاقات

اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے سپیکر سید اویس شاہ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی

کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے سپیکر سید اویس شاہ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ جمعرات کو میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سندھ اسمبلی اور قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پی پی پی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ اعجاز جاکھرانی نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایوان سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔