ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعہ) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں،عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔








