پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی، انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی، انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی سیشن کے دوران تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 258.74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ابتدائی سیشن میں مارکیٹ میں مجموعی طور پر 80.86 ملین حصص کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 3.587 ارب روپے رہی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 309 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
حجم کے لحاظ سے ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ کے 9.23 ملین، ٹریٹ کارپوریشن پاکستان کے 8.48 ملین اور سینر جیکو پی کے لمیٹڈ کے 5.68 ملین حصص کا لین دین ہوا۔دریں اثنا، ستارہ پرکسائڈ لمیٹڈ، فرسٹ کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اور جاویدان کارپوریشن ابتدائی سیشن میں نمایاں اضافے کے ساتھ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیوں میں شامل رہیں۔








