تیسری چترال ایکسپو 10 اکتوبر کو منعقد ہو گی
تیسری چترال ایکسپو 10 اکتوبر کو منعقد ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور چترال چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے تیسری چترال ایکسپو 10 اکتوبر سے پامیر ریور سائیڈ ان ، چترال میں منعقد ہوگی،جو 11 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ایکسپو کا بنیادی مقصد چترال میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کا فروغ ،چترال کی ثقافت، تاریخ، کاروبار اور مقامی افراد کی دستکاری مصنوعات اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
ایکسپو میں چترال کی مقامی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی جس کا مقصد مقامی اشیاء کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ ایکسپو میں پاکستان بھر اور دیگر ممالک سے بھی کثیر تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے جس سے چترال کے مقامی لوگوں کو کاروبار کے نئے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تاثر میں اضافہ ہوگا ۔ اس پلیٹ فارم سے مقامی سیاحت اور کاروبار میں مزید اضافہ ہوگا ۔








