وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

مزید خبریں
لاہور؍ اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی)کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے صدر علی حسام اصغر سے ملاقات کی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری ااعلامیہ کے مطابق اس موقع پر صنعتی و تجارتی شعبے کو درپیش مسائل اور ملکی صنعتی ترقی پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ضروری ہے۔ ہارون اختر خان نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز اہم ہیں۔ایل سی سی آئی کے سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی، نائب صدر چوہدری خادم حسین اور دیگر عہدیداران و اراکین بھی ملاقات میں موجود تھے۔








