مچلز فروٹ فارمز کے سالانہ منافع میں 100فیصد اضافہ

مچلز فروٹ فارمز کے سالانہ منافع میں 100فیصد اضافہ

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):مچلز فروٹ فارمز کے سالانہ منافع میں 100فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق 30جون 2026کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں مچلز فروٹ فارمز کا منافع 3.34ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 25-2024میں کمپنی کو1.67ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح 30 جون 2025کو ختم ہونے والے مالی سال کے مقابلہ میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران مچلز فروٹ فارمزکے منافع میں1.67ملین روپے یعنی 100فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ۔