گارمنٹس کمپنی ’’ایزگارڈ نائن‘‘کے سالانہ منافع میں 24فیصد اضافہ
گارمنٹس کمپنی ’’ایزگارڈ نائن‘‘کے سالانہ منافع میں 24فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):گارمنٹس تیارکرنے والی مقامی کمپنی ’’ایزگارڈ نائن‘‘کے سالانہ منافع میں 24فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق 30جون 2026کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں ایز گارڈ نائن کا منافع 870ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 25-2024میں کمپنی کو 702ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔
اس طرح گزشتہ سے پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایز گارڈ نائن کے منافع میں 168 ملین روپے یعنی 23.93فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔







