وفاقی وزیر داخلہ کا شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
وفاقی وزیر داخلہ کا شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے بر وقت کارروائی کے دوران 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دشمن عناصر کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ خوارجیوں کو ملک کے کسی بھی کونے میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘وژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور امن کے مکمل قیام تک یہ کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔








