ملک کے سات بڑے بینکوں کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے
بینکوں کے بعد از ٹیکس منافع میں تیسری سہ ماہی کے دوران ایک فیصد ، ٹیکس ادائیگی میں 6 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):ملک کے سات بڑے بینکوں کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بینکوں کی جانب سے جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026ء کے دوران سات بڑے بینکوں کو مجموعی طور پر 123.60 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 124.66 ارب روپے کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران بینکوں نے ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 134.049 ارب روپے ادا کیے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 143.075 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً چھ فیصد کم ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق تیسری سہ ماہی کے دوران بینک الفلاح کی فی حصص آمدنی 2.6 روپے، بینک الحبیب کی 6.8 روپے، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کی 13.3 روپے، نیشنل بینک آف پاکستان کی 6.7 روپے، ایم سی بی بینک کی 12.9 روپے، میزان بینک کی 14.3 روپے جبکہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی 13.3 روپے ریکارڈ کی گئی۔








