ملک بھر میں سونے کی قیمت میں5,900 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5,058 روپے اضافے کے بعد 372,973 روپے سے بڑھ کر 378,031 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 341,904 روپے سے بڑھ کر 346,541 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے اضافے کے بعد 6,512 اور دس گرام چاندی کی قیمت 123 روپے اضافے کے بعد 5,582 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,125 ڈالر سے بڑھ کر 4,184 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں