یوریا کی فروخت میں 2 فیصد اضافہ، ڈی اے پی میں 20 فیصد کمی

ملک میں یوریا کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔این ایف ٹی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026ء کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت 1.89 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1.854 ملین ٹن کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):ملک میں یوریا کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔این ایف ٹی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026ء کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت 1.89 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1.854 ملین ٹن کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ملک میں یوریا کی مجموعی فروخت 4.40 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب تیسری سہ ماہی کے دوران ڈی اے پی کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد کمی کے بعد 0.272 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں اس کی فروخت 0.34 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ملک میں ڈی اے پی کی مجموعی فروخت 0.756 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔

مزید خبریں